دل کا سکون چاہتے ہیں تو دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں: صنم بلوچ

اسلام آباد: اداکارہ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ دل کا سکون چاہتے ہیں تو معاف کرنا سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی اور قلبی سکون حاصل کرنے کا ایک راستہ دوسروں کو معاف کرنا ہے، جب آپ کسی کی غلطی کو معاف کریں گے تو آپ خود ایک اطمینان اور سکون محسوس کریں گے۔
صنم بلوچ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد نام ہیں، انہوں نے ڈرامہ سیریل کالک سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد دیگر ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے کے علاوہ مختلف نجی چینلز پر مارننگ شوز کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …