کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

کراچی (میڈیا 92 نیوز آن لائن) کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا تمام فوڈ پوائنٹس، ہوٹل، ملازمین کیلئے ماسک، صابن، سینیٹائزر فراہم کریں۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ملازمین نزلہ، زکام، کھانسی سے متعلق اپنے فوڈ سپروائزر کو اطلاع کریں، تمام فوڈ آپریٹرز ملازمین کے جسمانی درجہ حرارت کو یومیہ چیک کریں، بخار، کھانسی اور ابتدائی علامات کی صورت میں فوری حکومت سندھ سے رجوع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …