کوروناوائرس سے عالمی سٹاک مارکیٹیں بری طرح متاثر

نیویارک:کوروناوائرس سے عالمی سٹاک مارکیٹیں بری طرح متاثر ہو گئی ،آسٹریلیا کی سٹاک مارکیٹ ساڑھے 7فیصد تک گر گئی،ہانگ کانگ کے مارکیٹ انڈیکس میں 2فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بھارت کی سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کارحجان ہے اورسٹاک مارکیٹ ساڑھے 5فیصد تک گر گئی۔

کورونا وائرس عالمی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رحجان ہے ،سرمایہ دار مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں ،آسٹریلیا کی سٹاک مارکیٹ ساڑھے 7فیصد تک گر گئی،ہانگ کانگ کے مارکیٹ انڈیکس میں 2فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بھارت کی سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کارحجان ہے اورسٹاک مارکیٹ ساڑھے 5فیصد تک گر گئی۔

امریکا میں شرح سود میں کمی کے باوجود امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی،ڈاﺅ جونز انڈسٹریل میں 1041 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ،ایس ینڈپی 500 میں 4.8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ نیسڈک کمپوزٹ 4.6 فیصدتک گرگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …