لاہور :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات لینے کا اجلاس

لاہور :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات لینے کا اجلاس
لاہور :پنجاب بھر کی عدلیہ میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ
لاہور :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں دیگر ججز نے اجلاس میں شرکت کی
لاہور :اجلاس میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کے فیصلوں پر غور کیا گیا
لاہور :صرف وہی فریق عدالت میں پیش ہو سکیں گے جن کو عدالت نے طلب کیا ہو، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ
لاہور :غیر متعلقہ افراد کا عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا گیا، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ
لاہور :صرف بحث کرنے والے مرکزی وکلاء ہی کمرہ عدالت میں داخل ہو سکیں گے، جونیئر اور ایسوسی ایٹس کا داخلہ بند، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ
لاہور :جن وکلاء اور سائلین کے کیسز سماعت کیلئے مقرر نہیں ہیں، وہ عدالت میں آنے سے اجتناب کریں،رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ
لاہور :عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ماسک پہن کر ڈیوٹی دیں گے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ
لاہور :عدالتوں کے احاطوں میں حشرات جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا جائے،رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ
لاہور :تمام ملازمین ڈیوٹی پر پہنچتے ہی ہاتھ دھوئیں، ہاتھ ملانے اور معانقہ کرنے پربھی پابندی عائد، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ
لاہور :مناسب ہوا کا بندوبست کیا جائے، اے سی بند ہونگے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …