کرونا بمقابلہ بت کدے ، افضل سیال

افضل سیال
ضرب افضل
کرونا بمقابلہ بت کدے

پہلی بات تو یہ ہے کہ کرونا اتنا خطرناک وائرس نہیں جتنا دنیا کے میڈیا نے بنا دیا ہے ، کیونکہ اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی شرح اموات کینسر، ایڈز، ٹی بی وغیرہ سے کہیں کم ہے ، کرونا کے خوف کی بڑی وجہ مرشد ” سائنس پاک سرکار” نے اسکا علاج ابھی نہیں بتایا کیونکہ اس وائرس کا جنم نیا اوراچانک ہے جس وجہ سے اسکا مکمل تدارک سے دنیا ابھی محروم ہے ، جیسے ہی "سائنس پاک سرکار” کے در سے اس وائرس کو مارنے کی گولی مل جائے گی یہ خوف ختم ہو جائے گا ،

کرونا نے دنیا کے تمام بت کدوں کو ویران کردیا ہے البتہ "سائنس پاک سرکار” کے دربارپررش بڑھ گیا ہے ، کعبہ بھی سنسان ہے، دیوار گریہ اور کربلا میں اتنا ویرانہ ہے کہ وہ خود پہ نوحہ کناں ہیں، ویٹی کن سٹی کے کلیساؤں میں ہُو کا عالم ہے، یروشلم کی عبادت گاہیں سائیں سائیں کررہی ہیں۔

وضو کو کرونا کا علاج بتانے والے مذہبیوں نے کعبے کو زم زم کے بجائے جراثیم کش ادویات سے دھویا ہے، گئوموتر کو ہر بیماری کی دوا بتانے والے پنڈت کہیں منہ چھپائے بیٹھے ہیں، کلیساؤں کی گھنٹیاں پیروکاروں کے درد کا مداوا نہیں کررہیں۔ مولویوں ، پیروں فقروں جادوگروں ، درباروں ، پنڈتوں ، پادریوں کے عملیات ، دم درود ، تعویزوں ، پھونکوں سے بیماری دور نہیں ہو رہی ،

مطلب کرونا وائرس نے عقیدت کا جنازہ نکال دیا ہے،”سائنس پاک سرکار”کو تماشہ کہنے والے "مرشد سائنس پاک سرکار” کی لیبارٹریوں کی جانب تک رہے ہیں کہ یہیں سے وہ نسخہ کیمیا نکلے گا جو دنیا کے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچاسکتا ہے۔ کرونا نے انسانوں کو illusion سے نکال کر ایک حقیقی دنیا کا چہرہ دکھایا ہے۔

اپنی بقا کی سوچ نے انسانیت کو مجبور کردیا کہ وہ سچ کا سامنا کرے اور سچ ‘سائنس پاک سرکار”ہے ، میں مذہب کو غلط نہیں کہ رہا لیکن میں انسان کے ہر مسلے کے حل کو مذہب سے حل پیش کرنے والوں کی دلیل منانے سے قاصر ہوں ، میں اللہ اور اسکے آخری نبی کے اسلام کا پیروکار ہوں ، لیکن مذہبی عقیدے کے بنیاد پر سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنانے والوں کی دلیلوں سے اتفاق نہیں کرتا ، انسانوں کے دماغوں پرصرف مذہب کا لبادہ پہنا کرحقیقت سے چھپانے کی کوشش کرنے والے سوداگر کو کرونا نے ننگا کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …