تعلیمی ادارے تین ہفتوں کیلئے بند ، امتحانات کا کیا ہوگا؟ حکومت کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اگلے تین ہفتے تک تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل امور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

1: تمام تعلیمی ادارے بشمول سکولز، کالجز ، میڈیکل کالجز، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوشنز، یونیورسٹیز (سرکاری اور نجی) اگلے تین ہفتوں تک کیلئے بند رہیں گی اور اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

2: تمام امتحانات جو جاری ہیں یا اگلے 3 ہفتوں کے دوران ہونے والے ہیں وہ منسوخ کردیے گئے ہیں، تمام ٹیوشن سنٹرز بھی بند رہیں گے۔

3: تمام دینی مدارس بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گے ، مدارس کے ہاسٹلز (دارالاقامہ) میں صرف غیر ملکی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہوگی۔

4: تمام شادی / بینکوئٹ ہالز اور مارکیز 3 ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

5: اگلے تین ہفتے کیلئے تمام دینی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

6: جشنِ بہاراں سمیت موسمِ بہار کی تمام تقریبات 3 ہفتوں کیلئے منسوخ ہوں گی۔

7: تمام پبلک اور پرائیویٹ سپورٹس فیسٹیولز پر بھی 3 ہفتوں کیلئے پابندی ہوگی۔

8 : قیدیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی تین ہفتوں کیلئے پابندی ہوگی۔

9: کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع تین ہفتوں تک منعقد نہیں کیا جاسکے گا۔

10: انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ بنیادی صحت کی مشاورت سے انتہائی جارحانہ انداز میں میڈیا پر کرونا وائرس کے حوالے سے مہم چلائی جائے گی۔

11: پی ایس ایل کے میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

12: تمام متعلقہ ادارے اوپر بیان کی گئی ہدایات کیلئے گائیڈ لائنز جاری کریں اور ان پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …