’ایک سیٹھ کی گرفتاری کو۔۔۔‘جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد:جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ نیب حکومتی نہیں بلکہ ایک آزاد ادارہ ہے۔ میر شکیل الرحمان کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔توقع ہے کہ نیب ٹھوس شواہد بھی پیش کرے گا۔انہوں نے کہا گزشتہ روز میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کو غلط رنگ دے دیا گیا۔ حکومت کسی بھی طور پر صحافت یا صحافتی اداروں سے ٹکراو نہیں چاہتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو حکومت سے نتھی کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایک سیٹھ کی گرفتاری کو صحافتی آزادی کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں ہے۔قانون کے سامنے کوئی مالی ایشوز ہیں اس کو صحافتی آزادی پر حملہ قرار نہیں دینا چاہئے۔جیو نیوز نے صرف ادارے کا موقف دیا حکومت کا موقف پیش نہیں کیاگیا۔جیو صرف ایک رخ نہ دکھائے۔ اس سے یوں لگتا ہے کہ جیو نے خود ہی حکومت کو پارٹی بنا لیا ہے۔

فردوس نے کہا کہ انہوں نے خود میر ابراہیم سے بات کرنے کی کوشش کی ہے، میرا فرض ہے کہ ان کا موقف سنوں اور وزیراعظم تک پہنچاوں،انہوں نے کہا اگر انتقام کی بو آئی تو حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا حکومت نیب کے کسی عمل پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم میڈیا ہاوسز پر بار بار اس پر بات کی جارہی تھی اس لئے ردعمل دینا پڑا۔ہر گرفتاری کو حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں تمام ادارے آزادانہ کام کررہے ہیں، حکومت نیب کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …