کئی دنوں کی تنزلی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ،آج کتنامہنگا ہوا؟ جانئے

دبئی:عالمی منڈی میں کئی روزہ مندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔جمعہ کی دوپہر تک پٹرولیم مصنوعات میں تقریبا چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور روس میں تیل کی قیمتوں پر عدم اتفاق اور کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر منڈلاتے خطرات کی وجہ سے تیل کی قیمتیں تیزی سے گررہی تھیں تاہم کئی دنوں تک تنزلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 3اعشاریہ9فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 33ڈالر ہو گئی ہے۔ادھر امریکا کی جانب سے کروڈ آئل سے مالا مال شہر بغدادمیں عسکریت پسندوں پر امریکی بمباری کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3اعشاریہ7فیصد اضافہ ہوگیاہے۔جس سے اس کی قیمت 36اعشاریہ 48 ہوگئی ہے۔
سی ایم سی مارکیٹس کے چیف مارکیٹ سٹریٹجسٹ مائیکل میک کارتھی کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے انتہائی برا ثابت ہوا۔انہوں نے کہا حالیہ بڑھوتری درحقیقت بہت بڑی پیشرفت نہیں ہے۔سفری پابندیاں، فضائی سفر میں کمی، قومی و عالمی تقریبات کی منسوخی اور تجارتی عدم استحکام کروڈ آئل کی طلب کو نگل لیں گے جبکہ کروڈ آئل پیداکرنے والے مزید تیل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیل پہلے ہی طلب سے زیادہ ہے مزید پیداوار صورتحال کو مزید مشکل کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …