حکومت پر ’امپورٹڈ تنقید‘ کا سلسلہ جاری،شہبازشریف ایک بار پھر برس پڑے

لندن:برطانیہ میں مقیم اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف برس پڑے اور کہا کرونا سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھا رہی ہے، وائرس کیلئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی، عالمی سطح پربڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرونا اورعالمی معاشی مضمرات میں وہی غلطی کی گئی جو ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق کی، 12 دن میں 60 کروڑڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، عالمی سطح پر 9 ٹریلین ڈالر ڈوبنے کے پاکستان پر اثرات سے متعلق سنجیدہ حکمت عملی درکار ہے، حکومت کی آئی ایم ایف سے حماقت پر مبنی ڈیل کرونا صورتحال میں مزید مشکل بڑھائے گی۔

شہبازشریف نے کہاسٹاک ایکسچینج اب تک 10 فیصد پہلے ہی گرچکی ہے، آنکھیں نہ کھولیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ دنیا کرونا اور معیشت کی بدحالی جبکہ ہماری حکومت میڈیا اوراپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …