پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگاہوگیا

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر کی بلند پرواز جاری،آج بھی اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری جاری ہے اور ڈالرکی قدر میں مزید پچاس پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی 92نیوز نے فاریکس ڈیلرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچاس پیسے اضافے کے بعد ڈالر 159روپے کاہوگیاہے۔

گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے اضافہ ہواتھا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 158روپے50پیسے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کااضافہ ہواہے۔جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر159.25 روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے اور 13پیسے پر بندہواتھا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت بدحالی کا شکار ہے، تیل ، گیس ، سونا ، ڈالرز اور سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاو دیکھاجارہاہے جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …