صبح صبح ہی سٹاک مارکیٹ گرگئی،کاروبارٹھپ،اربوں ڈوب گئے

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری روز پہلے ہی ایک گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور آج رواں ہفتے میں تیسری بار بازار حصص میں کام کاروبارعارضی روکنا پڑ گیا۔صبح صبح ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1682.96پوائنٹس کمی ہوگئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج سٹاک مارکیٹ میں انتہائی مندی کی صورتحال ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کاروبار کے آغاز پرہی شدید کساد بازاری کا شکارہوگئی جس کی وجہ سے لین دین عارضی طور پرروک دیاگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 35 ہزار956 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں انڈیکس1682 پوائنٹس نیچے گیااور34,266.91تک جا پہنچا۔

انڈیکس میں 4 اعشاریہ 68 فیصد کمی کے بعد خودکار طریقہ کے تحت مارکیٹ فریز ہوگئی اور کاروبارعارضی طورپربند کردیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب سرمایہ کار محتاط ہیں۔ شدید مندی کے سبب کاروبار سرگرمیاں30 منٹ کیلئے روک دی گئی ہیں۔اس وقت 100انڈیکس 34,273.73پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …