کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنے پر بند ہوا اور سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟

کراچی :پاکستانی معیشت بھی کرونا وائرس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور گرتی ہوئی شیئر مارکیٹ نے کاروباری افراد کے ہاتھ پاﺅں پھلا کر رکھ دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 68 پیسے مہنگا ہو کر 159 روپے 13 پیسے پر بند ہواہے ، ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتے دکھائی دیا ، 50 پیسے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے ۔

کرونا وائرس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی رہی یہاں تک کہ 1348 پوائنٹس گرنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کو 45 منٹ کیلئے بند کر دیا گیا تاہم جب مارکیٹ میں 3 بجے دوبارہ کاروبار کا آغازہوا تو کاروبار سنبھل نہیں سکا بلکہ مزید تنزلی کا شکار رہا ۔

آج صبح مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ، کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔

شیئرز کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سرمایہ میں 185 ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ایک ہفتے میں دوسری بار سٹاک مارکیٹ عارضی طور پر معطل ہوئی ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھرمیں سٹاک مارکیٹس کی بری حالت ہے، عالمی معیشت بری طرح متاثرہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …