ٹیکنو موبائل "Camon 15 ” کے نام سے نیا سمارٹ فونز متعارف کرائے گا

لاہور :پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ ٹیکنو کی جانب سے اپنے نئے سمارٹ فون کا نام متعارف کر ادیا گیا ہے۔ متعارف ہونے والا یہ سمارٹ فون Camon سیریز کا تسلسل ہے ۔ یہ سمارٹ فون "Camon 15″ کے نام سے متعارف کرایا جائےگا۔2020 کے کیمرہ ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سمارٹ فون کیمر ہ میگا مکسل کی دنیامیں ایک تہلکہ خیز موبائل ثابت ہوگا۔

ٹیکنو موبائل کے سوشل میڈیا پیلٹ فارمز پر گردش کرتی تصاویر کے مطابق”Camon 15 ” نائٹ شاٹ موڈ کے خصوصی فیچر سے بھی آراستہ ہے۔جو کہ خاص طور پر کم روشنی میں بہترین فوٹو گرافی کو یقینی بنانے کے لئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

"Camon 15 ” ہائی میگا پکسل کیمرہ، نائٹ فوٹو گرافی موڈ، بڑی اسکرین کے ساتھ مزین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ Pop-up کیمرہ اسمارٹ فون 48MP کواڈرئیر کیمرہ سے بھی آراستہ ہے۔ کپمنی کی جانب سے اس اسمارٹ فون کی قیمت کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …