مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان ،نوازشریف کی مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت

لاہور:مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کے خدشے پر نوازشریف نے مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی، مریم نواز شاہد خاقان عباسی اور دیگر سے ملاقاتوں کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔
مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان ہے ،مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،مریم نواز آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گی ،مریم نوازناراض ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گی ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ملاقاتوں کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …