پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھونچال ،کاروبار روک دیا گیا،اربوں ڈوب گئے

کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہی دن میں چار فیصد کمی ہوگئی ہے۔شدیدمندی کے باعث بازار حصص ایک ہی ہفتے میں دوسری بار منجمد ہوگئی اور کاروبار پینتالیس منٹ کیلئے روک دیا گیا۔دوران کاروبار ایک ہزار تین سو سے 48 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور مارکیٹ مسلسل ڈاون جارہی ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس 34ہزار400سے بھی نیچے آگیا اور36,348.99پر ٹریڈ کررہاہے۔

شیئرز کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سرمایہ میں 185 ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ہفتے میں دوسری بار سٹاک مارکیٹ عارضی طور پر معطل ہوئی ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھرمیں سٹاک مارکیٹس کی بری حالت ہے، عالمی معیشت بری طرح متاثرہوچکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بازار حصص میں بدحالی کی وجہ کرونا وائرس اور تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام کو قراردیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …