ٹویوٹا اپنی مشہور زمانہ XLI اور GLI کی جگہ کونسی گاڑی متعارف کروانے جارہی ہے اور اس کی قیمت کتنی ہو گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور :روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اب نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ٹویوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی XLI اور GLI کی جگہ نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس کی تصاویر کے ساتھ قیمت بھی منظر عام پرآ گئی ہے ۔

” پاک ویلز “ کی رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا اسی مہینے کے آخر میں 27 مارچ کو اپنی نئی گاڑی ” یارس “ پاکستان میں متعارف کروانے جارہا ہے جو کہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں ہونڈا کی گاڑی ” سٹی “ کامقابلہ کرے گی ،
ہمارے ذرائع کے مطابق اِس نئی سیڈان کی متوقع لانچنگ 27 مارچ کو ہوگی۔ چند عالمی مارکیٹوں میں آپ یارِس کو وِیوس کے نام سے بھی پائیں گے۔ ٹویوٹا یارِس کرولا کے 1.3L ویرینٹس یعنی XLi اور GLi کی جگہ لینے جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اسے چھ مختلف ویرنٹس میں متعارف کروایا جائے گا ۔یارس 1.3 لیٹر MTGLI کی قیمت 23 لاکھ سے 24 لاکھ 49 ہزار ، 1.3 لیٹر CVTGLI کی قیمت 25 لاکھ 48 ہزار سے 25لاکھ 99 ہزار ، یارس 1.3 لیٹر MTATIV کی قیمت24لاکھ 50 ہزار سے 25 لاکھ 50 ہزار ، 1.3 CVTATIV کی قیمت 26 لاکھ 49 ہزار سے 26 لاکھ 99 ہزار تک ہو سکتی ہے ۔

اس کے علاوہ یارس کے دو ویرینٹس 1.5 لیٹر میں متعارف کروائے جائیں گے ، 1.5 لیٹر MTXATIV کی قیمت 26 لاکھ 99 ہزار سے 27 لاکھ 49 ہزار ، 1.5 CVTXATIV کی قیمت 28 لاکھ 59 سے 29 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے ۔

پاک ویلز کی جانب سے جاری کردہ معلومات میں بتایا گیاہے کہ مندرجہ بالا ساری قیمتیں ایکس-فیکٹری ہیں۔ یارِس کے تمام ویرینٹس متوقع طور پر پچھلے حصے میں ڈرم بریکس کے حامل ہوں گے۔ بہترین ویرینٹ ATIV X CVT 1.5 میں جدید فیچرز جیسا کہ پش اسٹارٹ بٹن، کلائمٹ کنٹرول، ہِل اسسٹ کنٹرول، اسمارٹ انٹری اور ٹریکشن کنٹرول موجود ہوں گے۔

یہ فیچرز مارکیٹ میں دیگر گاڑیوں پر یارِس کو زبردست برتری دلائیں گے۔ یہ خصوصیات ان خریداروں کی توجہ حاصل کریں گی کہ جو جدید اور نئے فیچرز کی حامل سیڈان خریدنا چاہتے ہیں۔ نئی تصاویر دو رنگوں کے انٹیریئر، انفوٹینمنٹ سسٹم، الائے وِیلز، کشادہ ڈِگی، VVT-I انجن، کلائمٹ کنٹرول، DRLs اور پاور وِنڈوز کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …