انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ ،سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور :انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے ہوشرباض اضافہ ہو گیاہے اور ڈالر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث ڈالر 158 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔ قیمت میں اضافے سے ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔چار روز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں نہیں ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی اچھی خاصی مندی نے مارکیٹ کو جکڑ لیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز ہواتو 100 انڈیکس 37 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور انڈیکس 537 پوائنٹس گر گیا۔ کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 135 پوائنٹس کی سطح پر آن پہنچا ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور آج بھی امریکی خام تیل سستا ہو گیاہے ، امریکی خام تیل کی قیمت 31 ڈالر 65 سینٹ جبکہ برینٹ کروڑ کی فی بیر ل قیمت 34 ڈالر 27 سینٹ ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں سٹاک مارکیٹ 38 ہزار اور 39 ہزار کی نفیساتی حد کھو چکی ہے جس کے باعث کاروباری افراد میں پریشانی کا عالم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …