پنجاب میں کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کرنے والے عمران خان پر کس منہ سے تنقید کر سکتے ہیں:فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کرنے والے عمران خان پر کس منہ سے تنقید کر سکتے ہیں؟ آصف زرداری نے ایان علی سمیت شوبز کی کئی اداکاراؤں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا،بلاول زرداری عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کروائے پھر پنجاب میں آکر آزادی اظہار پر بات کرے۔

الحمراء میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا آلِ شریف کا فرنٹ مین اور حمزہ شہباز کےساتھ پولٹری سیکٹرمیں سرکاری اثر و رسوخ استعمال کرکےاربوں کی کرپشن کےذریعے’ککڑی مافیا‘کاخطاب پانےوالاآج ہمیں بتارہاہےکہ تعلیم کے معاملات کو کیسے دیکھنا ہے؟ن لیگ دور میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں سوا سات لاکھ بچے سکول جانے سے محروم رہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیر برائے پرائمری ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس اور وزیرِ ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعلیم کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، انصاف آفٹر نون سکولوں سے اب تک 21 ہزار سے زائد طلباء دوبارہ سکولوں میں داخل ہوئے ہیں جبکہ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے پہلی دفعہ ٹیچرز لائسنسنگ ایکٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ صرف ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرانے سے بزدار حکومت نے سالانہ تین سے چار ارب کی کرپشن روکنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی عزت و وقار کو بحال کیا ہے ، حکومت آٹھ نئی یونیورسٹیوں پر کام کر رہی ہے جبکہ ہر ڈویژن میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی اور ہر ضلع میں یونیورسٹیوں کے قیام پر بھی کام جاری ہے،رواں مالی سال کے اختتام تک سو سے زائد کالجز میں چار سالہ بی ایس آنرز پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا جائیگا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو آئی آیم ایف کے معاملے پر منافق کہنے والے بلاول بھٹو کے والد نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جعلی وصیت پر حکومت بنائی،جنرل پرویز مشرف پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلا چکے تھے لیکن آصف زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی نالائق حکومت نے پاکستان کو دوبارہ آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا دیا۔صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بلاول نے بچپن اور آصف زرادری نے پچپن میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑے، پیپلز پارٹی کرائے کے لوگوں کے ذریعے پنجاب میں جلسیاں کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …