’’ مشاورت ہوگی اور ۔ ۔۔ ‘‘لیگی اراکین کی وزیراعلیٰ سے ملاقات پر حمزہ شہباز کا موقف بھی آگیا، پیپلزپارٹی کے رکن کو بھی نوٹس جاری

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبا ز نے لیگی اراکین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کانوٹس لے لیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کا معاملہ میرے علم میں آیا ہے، جائزہ لیں گے، پارٹی میں اس پر مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو حکومت کی وکٹیں گرانے چلے تھے، لگتا ہے کہ آپ کی اپنی وکٹ گرنے والی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایسی کاوشیں ہوئی ہیں، ناکام ہوئی ہیں، ناکام ہوں گی، آج اگر الیکشن ہوجائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، مسلم لیگ ن کوئی مانگے تانگے کی پارٹی نہیں ہے ، کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے تو مجھے بھی معلوم پڑا ہے، ہماری جڑیں عوام میں ہیں ، سلیکٹڈ نہیں ۔

ادھر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ان کی اجازت سے کوئی ملنے نہیں گیا، میڈیا پر خبر چل رہی ہے ، غضنفر علی سے جواب مانگا ہے ، یہ پارٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، انہوں نے اپنے وسائل کے حل کے لیے کوئی کوشش کی تو وہ غلط جگہ چلے گئے، جو بندہ اپنا کچھ نہیں کرسکتا، وہ انہیں کیا دے گا۔ ان کاکہناتھاکہ جواب آنے پر ہی کوئی اگلا لائحہ عمل یا ردعمل دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …