نشاط ڈھاہا کی قیادت میں لیگی وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، کتنے اراکین منحرف ہوچکے؟ فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کردیا

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں کم از کم 50/50 ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن سے منحرف ہو چکے ہیں، نشاط ڈھاہا کی قیادت میں وزیراعلی سے ملنے والے وفد کے بعد لیگی قائدین کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف سے ایک مجرم کی حیثیت سے ملاقات کی ، برطانوی اہلکاروں نے نواز شریف کو وطن واپس جانے کا کہا ہے ۔ میری درخواست ہے کہ لیگی قائدین اپنی اعلی قیادت کو وطن واپس آنے کا کہیں، نواز شریف صاحب کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے کیا ، حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔

بھارت میں مسلمانوں پر کئے جانے والے طلم و ستم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اور بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ، نریندر مودی کو ایک سازش کے تحت بھارت کا وزیراعظم بنایا گیا ہے ، نواز شریف قصائی نریندر مودی کی سازش کو نہیں سمجھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …