عالمی منڈی میں آج تیل کی قیمت کیارہی؟

کراچی:کئی روز سے تیل کی گرتی مارکیٹ سنبھلنے لگی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت94 سینٹ اضافے سے 35.30 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 38 ڈالر42سینٹ فی بیرل جبکہ کروڈ آئل ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 35 ڈالر 20 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ دو روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 28 ڈالر فی بیرل تک گرگئی تھی تاہم اب ان میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔

تیل کی قیمتوں کا دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس پر بھی اثر پڑ رہا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں نے اقوام عالم کے بازار حصص ‘ویران’ کردیئے تھے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔ قیمتوں میں عدم استحکام کی ایک وجہ کرونا وائرس کو بھی قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ کم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …