ایم پی اے غضنفر لنگاہ کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر لنگاہ کی ن لیگی اراکین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات نے پی پی پی کو پنجاب میں بڑا دھچکہ دیا ہے ،پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےاپوزیشن ارکان کو خریدنے کی کوشش کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت اور غضنفر لنگاہ سے جواب طلبی کے لئے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے دو بجےاسمبلی میں اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو خریدنے کی کوشش کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ رکن اسمبلی غضنفر لنگاہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کے متعلق جواب بھی طلب کیا جائے گا۔

سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حیرت ہے کٹھ پتلیوں کا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بھی پر نکلنا شروع ہو گئے ہیں، ہم نے آمروں کے پر کاٹ دئے تو یہ کٹھ پتلی کا کٹھ پتلی کیا چیز ہے؟عثمان بزدار اور اس کے آقا نیازی میں ہمت ہے تو ایوان میں آکر مقابلا کریں، عثمان بزدار ترقیاتی فنڈز کے نام پر اپوزیشن ارکان کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹ کر نیازی ٹولا قومی دولت ’لوٹا فیکٹری‘ پر لگانا چاہتا ہے، جو پیسہ ارکان کو خریدنے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے وہ عوام کا ہے،ہم ان سلیکٹڈ کو پنجاب کے عوام کا پیسہ سیاسی وفاداریاں بدلنے پر خرچ کرنے نہیں دیں گے، یہ پیسہ کسی کے باپ کا نہیں یہ عوام کی امانت ہے ان کے حلق سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …