’شعیب صاحب نے کہا کہ یہ تمہارے نام ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ۔۔۔‘ماہرہ خان کا ’دلہن کی دعا‘ پر ردعمل

لاہور:پاکستان کی خوبرواداکارہ ماہرہ خان کی دلہن کے روپ میں مانگی دعاکو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔علامہ اقبال کی نظم دعا کی ’بچے کی دعا‘کی زمین پر لکھی ’دلہن کی دعا‘کو آٹھ مارچ یعنی خواتین کے عالمی دن پر جاری کیا گیاتھا اور اسے دعائے ریم کا نام دیاگیا۔ اس دعا کے بول شعیب منصور نے لکھے ہیں اور انہوں نے اسے ماہرہ خان کے نام کیا ہے تاہم ماہرہ کہتی ہیں کہ یہ دعا تمام پاکستانی خواتین کے نام کی جانی چاہئے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان دلہن بنی بیٹھی ہیں جبکہ وہاں بیٹھا خواتین کا ایک گروپ کچھ ایسے کلمات اداکرتاہے جس میں دلہن کو شوہر کی خوشی اور خدمت کیلئے اپنا اپنا قربان کرنے کا کہا جاتا ہے تاہم دلہن(ماہرہ) انہیں درمیان میں ہی روک دیتی ہیں اور اس شادی کی بعد کی زندگی کو باہمی محبت ، احترام اور خوشیوں بھری ہونے کیلئے کچھ دعائیں گنگناتی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیاہے۔اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہاکہ ،”شعیب صاحب نے کہا کہ یہ گانے تمہارے نام کیا ہے ،لیکن سچ یہ ہے کہ یہ گانا شعیب منصور کی جانب سے اس ملک کی تمام خواتین کے لئے ہے۔ ان کی لکھئے یہ دعاسنئے اور بار بار سنئے۔ ان تمام خواتین کے نام ۔ ان کے احترام اور وقار کے نام جو ان کے اندر موجود ہے، خداکیلئے بول ورنہ”۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …