انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر اتنا مہنگا ہو گیا کہ سن کر عوام کی چیخیں نکل جائیں گی

کراچی :انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیاہے جس نے پاکستانیوں کو ایک مرتبہ پھر سے پریشانی میں ڈال دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرم میں اک روپیہ 76 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد 155 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانی عوام کیلئے تشویشناک خبر ہے کیونکہ مارکیٹ ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر چکی ہے اور یہ مندی کا رجحان تیزی پکڑتا ہوا دکھائی دے رہاہے جس کے باعث کاروبار ی افراد میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے ۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 2019 پوائنٹس کی سطح پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد بڑے پیمانے پر گراوٹ دیکھنے میں آئی اور انڈیکس سیدھا نفسیاتی حدود کھوتے ہوئے 35 ہزار کی سطح پر جاگرا تاہم کچھ دیر بعد اس میں معمولی بہتری بھی ہوئی ۔ اس وقت 100 انڈیکس 1309 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36 ہزار 910 پوائنٹس پر ہے تاہم وہ 38، 37 ہزار کی نفسیاتی حد کھو چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …