ایف بی آرنے ریونیو کی مد میں بڑی کامیابی حاصل کر لی،پہلے سات ماہ میں کتنا انکم ٹیکس اکٹھا کیا؟جانئے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے جولائی 2019سے جنوری 2020کے درمیانی عرصے میں 345ارب روپے کی زائد وصولیاں کی ہیں، ایف بی آر نے ریونیو کی مد میں 17فیصد سال گزشتہ کے مقابلے میں زائد وصولیاں کی ہیں۔
پہلے سات ماہ میں 920ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 897.5ارب کا انکم ٹیکس اکھٹا ہوا، انکم ٹیکس کی یہ وصولیاں گذشتہ سال کی 759.1 ارب کے مقابلے میں 18.1فیصد زائد رہیں، اس عرصہ میں 1039ارب روپے کی سیلز ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 996.6ارب اکھٹے ہوئے ہیں، جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں گذشتہ سال کی 799.1ارب روپے کے مقابلے میں 24.7فیصد زائد اکھٹے ہوئے ہیں، ایف بی آر کو سات ماہ میں 2509 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2407.7ارب روپے کے ٹیکس اکھٹے ہوئے ہیں، یہ ٹیکس وصولیاں گذشتہ سال کے 2062.7ارب روپے کے مقابلے میں 16.7 فیصد زائد رہیں، ایف بی آر میں 29فروری تک 24لاکھ 83ہزار آٹھ سو 66ریٹرنز داخل ہوئیں،ایف بی آر میں داخل ہونے والی یہ ریٹرنز گذشتہ سال کے مقابلے میں تین لاکھ 73ہزار آٹھ سو 77زائد رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …