ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صنف نازک کی معاشرے میں خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو برابر حقوق اور مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، اس کوشش میں ہمارےمذہب نے ہماری رہنمائی کی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں، ہماری خواتین ہر شعبے میں قومی اور عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ پائیدار سماجی معاشی ترقی کا عمل خواتین کو برابر کے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …