فوادچودھری کی مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چودھری نے مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی کردی۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے، مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …