جی ایس پی پلس سےپاکستان کو کیا فائدہ ہو گا ؟مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نےخوشخبری سنا دی

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا، پاکستان نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں کو پورا کیا، معاہدے سے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ،جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی ،یورپی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں 66فیصد اضافہ ہوگا، پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ 2024میں ختم ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپ میں ٹیرف ترجیحات جاری رکھے گا، پاکستان نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں کو پورا کیا، معاہدے سے عوام کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جی ایس پی پلس کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، متعلقہ وزارتوں نے معاہدے پر عمل درآمد سیل سے بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی، جی ایس پی پلس کے بعد یورپی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات میں 66فیصد اضافہ ہوگا، پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ 2024میں ختم ہوگا۔وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ پاکستان کا اگلا جی ایس پی پلس جائزہ جنوری2022میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …