” سکول جاتی تو چاروں طرف پہرے دار ہوتے، بندوقوں کا سایہ میرے ساتھ ہوتا تھا کیونکہ ۔ ۔ ۔ ” اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اپنا دکھ پھول دیا

مبئی : بھارت میں ان دنوں حالات سازگار نہیں ، بالخصوص مسلمانوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے بلکہ زندگی کے لالے پڑے ہیں، ایسے میں بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اپنا دکھ پھول دیا اور کہا کہ والد کے وزیر بن

جانے کی وجہ سے میں جب سکول جاتی تھی تو بندوق تھامے سیکورٹی گارڈز میرے چاروں طرف موجود ہوتے تھے جنہیں دیکھ کر مجھے عجیب محسوس ہوتا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہتے تھے، میں جہاں جاتی تھی بندوقوں کا سایہ میرے ساتھ ہوتا تھا، اس طرح کہیں جانا مجھے عجیب لگتا تھا، میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ مہربانی کرکے یہ سب ختم کروادیں اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو میں دوبارہ کبھی سکول نہیں جاؤں گی۔

میڈیا مطابق فلم سٹار کاکہناتھاکہ جب اُن کے والد شتروگھن سنہا نے وزارت کا عہدہ سنبھالا تو مجھے حد سے زیادہ تحفظ دیا جانے لگا جس پر میں نے اپنے والد کو اسکول نہ جانے کی دھمکی دے دی،جب وہ وزیر بنے تو اُس وقت میں چھٹی یا ساتویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی،مجھے دوسرے بچوں کی طرح آزادی پسند تھی، گارڈز کے ساتھ چلنے سے مجھے گھٹن محسوس ہوتی تھی۔ان کاکہناتھاکہ جب میرا کالج میں داخلہ لینے کا وقت آیا تو میں نے جان بوجھ کر گھر سے دور کالج کا انتخاب کیا تاکہ میں ٹرین میں سفر کرسکوں،میں بچپن سے ہی یہ چاہتی ہوں کہ میں ایک آزاد زندگی گُزاروں اور ہر ایک چیز سیکھ سکوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سوناکشی سنہا کی 4 فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں ’لال کپتان‘، ’میشن منگل‘، ’خاندانی شفاخانہ‘، اور ’دبنگ 3‘ شامل ہیں جبکہ اُن کی نئی آنے والی فلم ’بُھوج، دی پرائڈ آف انڈیا‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …