اسلام آبادسے خاتون سے تصویریں لینے کے بعداسے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گرفتار، جب شکل دیکھی تووہ لڑکا دراصل کون تھا ؟ افسوسناک واقعہ

اسلام آباد :ایف آئی اے نے اسلام آباد میں لڑکی بن کر فیس بک کے ذریعے اپنے ہی دوست کی بیوی کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا ہے جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھجوا دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لڑکی بن کر جعلی فیس بک اکاونٹ کے ذریعے اپنے ہی دوست کی بیوی کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سبیل احمد نے پہلے لڑکی بن کر جعلی فیس بک آئی ڈی بنائی اور پھر خاتون سے اس کی تصویریں لیں، پھر دوسری آئی ڈی سے نازیبا ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنے لگا، سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش ٹاون سے حراست میں لیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت کی تھی کہ کوئی شخص بلیک میل کرکے پیسے مانگ رہا ہے، جب گرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ شخص میرے علاقے کا ہی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون، میموری کارڈ، مختلف نیٹ ورک کی سمز اور میسجز ڈیٹا قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …