برطانیہ نے پاکستان سمیت دیگر پسندیدہ ممالک کے ساتھ اپنی تجارتی سرگرمیوں کو وسیع کرنے کی غرض سے یکم جنوری 2021 سے اپنی نئی تجارتی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق برطانوی حکام نے بریگزٹ کے بعد تجارتی مراسم پر تجاویز طلب کرلی ہیں، ٹی ڈی اے پی کے مطابق برطانوی حکومت بریگزٹ کے بعد اپنی جی ایس پی اسکیم متعارف کرانا چاہتی ہے جس کے تحت وہ اپنی مارکیٹ میں ان ممالک کی مصنوعات کی سیل رسائی کی سہولت فراہم کرے گا۔

ٹی ڈی اے ہی کے مطابق برطانیہ اپنی انتہائی پسندیدہ ممالک کی فہرست بھی ازسر نو مرتب کررہا ہے، اس ضمن میں ٹی ڈیپ نے تجارت وصنعتی انجمنوں کے ساتھ مشاورتی سیشن آغاز کراچی سے کردیا ہے، ان مشاورتی سیشنز میں یورپی یونین معاہدے کی روشنی میں برطانوی اسکیم مرتب کرنے پر تبادلہ خیال کیاجارہاہے، ٹی ڈی اے پی کے تحت کراچی کے بعد آئندہ کے مشاورتی سیشنز لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …