مسلم لیگ ن نے اہم سیاسی شخصیت کوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی(:پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت کے ’ناراض رکن ‘ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن)کے وفدنے کراچی میں سینئر سیاستدان اور ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی، انہیں میاں صاحبان کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔

مطابق لیگی وفد نے فاروق ستار کو جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کیلئے مل کرکام کرنے کی دعوت دی۔ لیگی وفد نے فاروق ستار سے کہاملکی سیاست میں آپ کا کردار اہم ہے، ن لیگ میں آپ کی شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاشاہد خاقان عباسی اپنے گروپ کے ساتھ ملنے آئے بہت اچھا لگا، ہم ایک دوسرے کو 30 سال سے جانتے ہیں، پارلیمان میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا فاروق ستار کے سامنے اپنی باتیں رکھیں اور ان کی باتیں سنیں، یہ پہلا موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ نہیں ہورہا، ڈائیلاگ کے لیے سب سے پہلے حکمران جماعت ہاتھ بڑھاتی ہے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا مسلم لیگ (ن) فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے، انہیں پارٹی میں دعوت دینے کی ضرورت نہیں۔احسن اقبال کے بیان پر فاروق ستار نے جواباً کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اپنا بزرگ مانتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …