عورت مارچ، ”معافی مانگو ورنہ کنٹرکٹ منسوخ “، جیوکے اعلان پر مصنف خلیل الرحمان قمر بھی میدان میں آ گئے بیان جاری کر دیا

لاہور : خلیل الرحمان قمر ایک ٹی وی چینل شو میں استعمال کی گئی غیر مہذب زبان پر معافی نہیں مانگیں تو پھر ان کے ساتھ چار ڈراموں اور ایک فلم سکرپٹ کا معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔تاہم اب اس معاملے پر خلیل الرحمان قمر بھی میدان میںآ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیوانٹر ٹیمنٹ کی جانب سے کنٹرنکٹ منسوخ کیے جانے کے آفیشل بیان کا جواب ہے جو کہ چاہتے ہیں کہ میں چند غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی فیمنسٹ کے شرمناک سلوگنز اور مذموم مقاصد کو تقویت بخشنے کیلئے ان سے معافی مانگوں ۔ان کا کہناتھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اپنے نیک مقصد کیلئے قربانی دینے کا موقع ملا اور میں اپنے آپ کو اللہ کی مرضی کے مطابق پیش کروں ، اس لیے میں جیوکے ساتھ کنٹرنکٹ کو فی الفور منسوخ کرنے کا اعلان کرتاہوں اور اپنے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی آنے والی زندگی میں کبھی اس چینل کے ساتھ کام نہیں کروں گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیو انٹر ٹیمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک غیر خصوصی معاہدہ ہے جو کہ خلیل الرحمان قمر نے دیگر چینلز کے ساتھ بھی کر رکھا ہے۔جیو خیالات کے تبادلے پر یقین رکھتا ہے ،ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،ہمارا ماننا ہے کہ ہر کسی کو اپنی بات کرنے کا حق ہے۔اس طرح کے مباحثے شائستہ انداز میں ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے کیے جانے چاہئیں۔خلیل الرحمان قمر نے نہ صرف ایک خاتون کو گالیاں دیں بلکہ اپنی غلطی پر معافی مانگنے سے بھی انکار کیا اس لیے جیو کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …