یونیک اکیڈمی وحدت روڈ کیمپس میں 19 سالہ طالب علم مبینہ زیادتی کے بعد قتل ، لواحقین کا اکیڈمی مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

میں ساری رات اکیڈمی کا دروازہ کھٹکاتا رہا انتظامیہ تماشا دیکھتی رہی صبح میرے بیٹے کی لاش میرے حوالے کردی ، والد کی میڈیا 92 نیوز سے گفتگو ،پولیس یونیک اکیڈمی کی قاتل انتظامیہ کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی بلکہ کاروائی سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے ، لواحقین کا انکشاف

لاہور (افضل سیال سے ) تفصیل کے مطابق لاہور وحدت روڈ 107 اے یونیک سائنس اکیڈمی کیمپس میں 19 سالہ ایف ایس سی پری میڈیکل کے طالب علم محمد نعیم گھر سے کلاس لینے اکیڈمی پہنچا لیکن دوسرے روز اسکی لاش اکیڈمی کے واش روم سے ملی ،

مقتول بچے کے والد غلام مرتضٰی نے میڈیا 92 نیوز کو بتایا کہ جب بچہ رات کو اکیڈمی سے گھر نہیں پہنچا تو ہم اکیڈمی میں آئے ہمارے بچے کی موٹرسائیکل اکیڈمی کے اندر تھی لیکن اکیڈمی انتظامیہ نے ہمیں اندر نہیں جانے دیا اور اصرار کرتے رہے کہ آپکا بچہ یہاں سے گھر جا چکا ہے ، ہم ساری رات اکیڈمی کے باہر موجود رہے جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی ہمارے ساتھ کسی نے تعاون نہیں کیا

مقتول طالب علم محمد نعیم کے چچازاد بھائی نے میڈیا 92 نیوز کو بتایا کہ ہمارے بچے کی موت کی ذمہ دار اکیڈمی انتظامیہ ہے ، یہ پہلے ہمیں کہتے رہے کہ بچہ گھرچلا گیا ہے لیکن صبح ہمیں کہا گیا کہ آپکا بچہ اکیڈمی میں نہیں البتہ آپ واش روم چیک کر لیں جب ہم نے واش روم چیک کیے تو اکیڈمی کے ایک واش روم سے نعیم کی بغیر کپڑوں کے لاش برآمد ہو گئی ، مجھے یقین ہے کہ مقتول نعیم کو قتل کیا گیا ہے اسکی منہ سے خون نکلا ہوا تھا

مقتول طالب علم نعیم کے لواحقین یونیک اکیڈمی وحدت روڈ کیمپس کی انتظامیہ کو اپنے بچے کے قتل کا ذمہ دار سمجھتی ہے انکا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کو قتل کیا گیا ہے پولیس تاحال زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کر رہی بلکہ کاروائی سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے ، ہماری وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ یونیک اکیڈمی کی قاتل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف دیا جائے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …