فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ گیس ری فلنگ کے غیر قانونی دھندے کو روکنے میں ناکام

فیصل آباد :میں ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس حکام گیس ری فلنگ کے غیر قانونی اور خطرناک دھندے کو روکنے میں ناکام ہو گئے جبکہ رہائشی علاقوں میں قائم گیس ری فلنگ کی دکانیں شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنی ہوئی ہیں۔

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس حکام غائب جبکہ گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ ریلوے اسٹیشن روڈ، وارث پورہ، ڈی ٹائپ کالونی، جھنگ روڈ، سمیت مختلف مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں قائم گیس ری فلنگ کی دکانیں شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنی ہوئی ہیں۔

مسافر گاڑیوں اور رکشوں میں نصب گیس سلنڈر بھی آئے روز حادثات کا باعث بنتے رہتے ہیں۔ البتہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کہتے ہیں کہ گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جلد اس خطرناک دھندے کو جڑ سے ختم کردیا جائے گا۔

شہری شکوہ کرتے نظر آتے ہیں مگر حکام کی کاروائیاں محض دعووّں کی کی حد تک محدود ہیں جسکی وجہ سے گیس فلنگ کا خطرناک اور غیر قانونی دھندہ دن بدن پروان چڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …