پاکستان کیلئے مزید 30 کروڑ ڈالر کی منظوری، حکومت کیلئے خوشخبری آگئی

واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد اور قرض کی مد میں 30کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی ہے جس میں سے20کروڑ ڈالر پنجاب میں انسانی وسائل کے فروغ اور 10کروڑ ڈالر بلوچستان میں اداروں کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی، ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزیز ڈویلپمنٹ پر خرچ کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں عالمی بینک کے ریزیڈینشیئل مشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب میں انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے منصوبے،منتخب اضلاع میں غریب اور کمزور گھرانوں کے سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے۔اس ضمن میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر فار پاکستان الینگو پیچاموتھو نے کہا کہ پاکستان کا مضبوط ترین اثاثہ اس کے عوام ہیں، زندگی کے آغاز میں سرمایہ کاری بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے لیے ضروی ہے تا کہ شہری ترقی کی منازل طے کر سکیں۔ یہ منصوبہ ابھی سے صوبہ پنجاب کو ابتدائی برسوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرے گا تا کہ مستقبل کے لیے پیداواری افرادی قوت تیار کی جاسکے۔

دوسری جانب بلوچستان کے لیے ریجنل سب ونڈو برائے پناہ گزین اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے)کی کمیونیٹیز کے ذریعے 8کروڑ 50لاکھ ڈالر کا پیکج منظور کیا گیا جس میں اداروں کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی اور ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزیز ڈویلپمنٹ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …