پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2020-21ء کی تیاریاں شروع کردیں

لاہور:پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2020-21ء کی تیاریاں شروع کردیں ہیں، وزارت خزانہ پنجاب نے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کردیا۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے صوبائی بجٹ کا حجم 2691ارب روپے ہو گا جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 390 ارب روپے کے لگ بھگ ہو گا۔بجٹ میں سرکاری سطح پر اتھارٹی کے قیام کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو موقع دیا جائے گا جبکہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے درخواست گزاروں سے پانچ کی بجائے ایک ریٹرن کے لیے بھی تجویز زیر غور ہے۔بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سٹیک ہولڈرز کو پنجاب حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔تجاویز میں تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لیے ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی جائے گی، جبکہ مزید 50 ٹیکس ختم کیے جانے کابھی امکان ہے۔کمرشل اور تجارتی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر پولیس سٹیشنوں کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، بنک آف پنجاب کے تعاون سے 30 ارب روپے کا نیوسٹارٹرپروگرام متعارف کروایا جائے گا پروگرام کے تحت پہلی بار کاروبار کا آغاز کرنے والوں کو مالی معاونت اورتربیت کے مواقع فراہم کیا جائے گا۔ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کاٹیج انڈسٹری میں 30 فیصد جبکہ سٹارٹر روگرام کا 20 فیصد خواتین کے لیے مختص کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …