کراچی :نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو، ڈلیوری بوائے سے نقدی موبائل اور کھانا چھین کر فرار

کراچی: کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو، ڈلیوری بوائے سے نقدی موبائل اور کھانا چھین کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی۔

نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ڈاکو کی آمد پر شہری کی ہوشیاری کام آ گئی۔ ڈاکو کو دیکھتے ہی شہری نے دوڑ لگائی اور گھر کے اندر داخل ہو گیا۔ ڈاکو نے ڈلیوری بوائے کو تسلی سے لوٹا اور فرار ہوگئے۔

ڈاکووں نے ڈلیوری باکس سے کھانے کا پارسل تک نہ چھوڑا۔ گزشتہ ہفتے ہونیوالی واردات کی واضح فوٹیج ہونے کے باجود پولیس ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …