جعلی اکاﺅنٹس کیس،سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزماں کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزماں کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزماں کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی ،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انکوائری میں تعاون نہ کرنے پر نجم الزماں کو گرفتار کیاگیا ،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق نیب ملزم کو سزا نہیں دے سکتا ،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …