میں پائلٹ رہ چکاہوں آپ سے ایسے جواب کی توقع نہیں تھی ،شبلی فراز سیکرٹری ایوی ایشن کے جواب پر برہم

اسلام آباد:پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے نیو اسلام آبادایئرپورٹ کے ناقص تعمیراتی معیار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیزائن کی منظوری دینے اور اس پر عمل کرنے الوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،دوران بریفنگ سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ پاکستان میں بیک وقت 2 جہازوں کی لینڈنگ نہیں ہوتی ،پی اے سی ارکان نے سیکرٹری ایوی ایشن کے جواب پر اظہار عدم اطمینان کردیا،سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خداکاخوف کریں یہ وفاقی دارالحکومت کا ایئرپورٹ ہے ،میں پائلٹ رہ چکاہوں آپ سے ایسے جواب کی توقع نہیں تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،کمیٹی کے نیواسلام آبادایئرپورٹ کے ناقص تعمیراتی معیار پر تشویش کااظہارکیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہرکام پیمائش ریکارڈ کرنے کے بعد کیا گیا جبکہ آڈٹ حکام نے کہا کہ دوسرارن وے 1035 میٹر کے بجائے 210 میٹر کے فاصلے پربنادیاگیا ،رن وے کی تعمیر پر 71 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئی ۔

سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ پاکستان میں بیک وقت 2 جہازوں کی لینڈنگ نہیں ہوتی ،پی اے سی ارکان نے سیکرٹری ایوی ایشن کے جواب پر اظہار عدم اطمینان کیا،سینیٹر شبلی فراز نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خداکاخوف کریں یہ وفاقی دارالحکومت کا ایئرپورٹ ہے ،میں پائلٹ رہ چکاہوں آپ سے ایسے جواب کی توقع نہیں تھی ۔

نور عالم خان نے کہا کہ سیکرٹری صاحب کو شایدپتہ نہیں یہ مجرمانہ غفلت ہے ،کمیٹی ارکان نے کہا کہ ڈیزائن کی منظوری دینے اور اس پر عمل کرنے الوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …