سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی،عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں عجیب فوجداری قوانین ہیں،رات کو گھروں میں ڈکیتی کے دوران زیادتی ہوتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ دوران ٹرائل ملزمان کی شناخت کا پوچھا جاتا ہے، اے سی کمروں میں بیٹھ کر غیر ضروری سوالات پوچھے جاتے ہیں، لڑائی کے کیس کو غیرت کا معاملہ بنادیا جاتا ہے،عدالت نے کہا کہ ایک 22 سال کے نوجوان کو کھیل کے دوران تکرار پر قتل کیا گیا،ملزم کی بہن نے اس قتل کو غیرت کا معاملہ قرار دینے کی کوشش کی۔

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی،عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …