پشاور بی آر ٹی کا کم سے کم کرایہ کتنا رکھا جائے گا؟

پشاور: میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا کم سے کم کرایہ 10 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سفارشات ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں دی گئیں۔ پشاور بی آر ٹی کے کرایہ کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دینگے۔عام شہریوں سمیت طلبہ اور بزرگ افراد اس سہولت سے یکساں مستفید ہوں گے۔

اجلاس میں بی آر ٹی کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔اجلاس میں مسافروں کو ٹکٹ سسٹم کے استعمال کا طریقہ سمجھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر سٹاپ پر رضاکار یا طلبہ کی انٹرن شپ سے استفادہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مستقل سی ای او کے لئے 74 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں سے 19 امیدوار مطلوبہ معیار پر پورا اترے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …