’خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پرخاتون کے ساتھ بدسلوکی کی‘،معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی ڈرامہ نگارکیخلاف میدان میں آگئیں

کراچی: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرایک ٹی وی شو میں خاتون کے ساتھ نامناسب طرزتکلم اختیارکرنے کی وجہ سے ایک بار پھرشدیدتنقید کی زد میں ہیں۔ایک ٹی وی شوکے دوران خلیل الرحمان قمر کی جانب سے خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ماروی سرمد کوتنقید کانشانہ بنایاگیا تھا جس پر ماہرہ خان نے کہا کہ ’ میں یہ سب سن کراوردیکھ کرحیران رہ گئیں ہوں، یہ شخص جو ٹی وی پر ایک خاتون کو بدسلوکی کا نشانہ بنارہا ہے اسے پراجیکٹس پرپراجیکٹس کیوں دیئے جارہے ہیں؟

خلیل الرحمان قمر کی مذمت کرنے والوں میں شوبزشخصیات کے علاوہ ، سیاسی سماجی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔

معروف ماڈل اور ایکٹر عفت عمر نے لکھا کہ میں اس وقت شدید غصے کی حالت میں ہوں۔ انہیں ٹاک شوز پر بلانے پر پابندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے تمام حدیں ختم کر دی ہیں۔انہوں نے کہابھاڑ میں گیااچھا سکرپٹ ، لعنت بھیجتی ہوں اس کے کام پر۔ پھرکبھی نہیں، میں عورت مارچ کے ساتھ ہوں۔

معروف اینکر رابعہ انعم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں خلیل الرحمان قمر نا مناسب انداز میں ماروی سرمد کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں یہ بات ریکارڈ پر کہنا چاہوں گی کہ مجھے اس بات پر شرمندگی ہے کہ جیو ٹی وی نے حال ہی میں ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

معروف صحافی عباس ناصر نے لکھا کہ’ خلیل الرحمان قمر کی ایسی گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت مارچ کی کتنی ضرورت ہے۔ عورت مارچ اس مسئلے کو اٹھاتا ہے کہ یہ سوچ صرف ایک آدمی کی نہیں ہے بلکہ معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …