سردار تنویر الیاس خان کی وزیر مملکت زبیر گیلانی سے ملاقات،بے روزگاری ختم کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور : چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان کی وفاقی وزیر مملکت و چیئرمین وفاقی سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ملک میں بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے معاشی اور سرمایہ کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے ہدف کو پورا کرنے کے لئے مرکز اور صوبوں کے درمیان قریبی تعاون بڑھانے اور عملی اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے وزیر مملکت زبیر گیلانی کو پنجاب میں صنعتی اور معاشی زون کے قیام، ان کی ترقی اور بہتری کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ملاقات میں ملک میں سرمایہ کاری اور بزنس کے لئے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کے لئے غیر ضروری پابندیوں کو ختم کرنے،این او سی کے نام پر رکاوٹوں کو ہٹانے اور دیگر سہولتیں سرمایہ کاروں کو دینے پر اتفاق کرتے ہوئے پنجاب میں صنعتی زون کو فوری طور پر ترقی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تمام صوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مرکز کی جانب سے اققدامات کے لئے مستقل رابطے میں رہنے اور اس حوالے سے صنعت کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ کی تنظیموں کے نمائندوں سے ان کے مسائل معلوم کرکے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …