فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر دلائل طلب

لاہور: کی سیشن عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر درخواست گزار کے وکلاءسے دلائل طلب کر لیے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے مقامی وکیل رانا نعمان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور ایڈووکیٹ مدثر چودھری درخواست گزار کی جانب سے بطور کونسل پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اپنایا کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی اور ان کا یہ عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پرانی انار کلی میں ملکی سالمیت اور اداروں کو بدنام کرنے کے متعلق ایف آئی آر کی درخواست دی گئی لیکن ایس ایچ اے نے مقدمہ درج نہیں کیا۔وکیل رانا نعمان نے درخواست میں استدعا کی کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 25 مارچ تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر درخواستگزار کے وکلا سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔

خیال رہے کہ قبل ازیں کراچی کی سیشن عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر میٹھادر تھانے کو حکم دے رکھا ہے کہ فوجی بوٹ ٹی وی شو میں لانے پر پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ بنتا ہے تو ایف آئی آر درج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …