بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی شاندار پیشکش، 50فیصد تک رعایت کا اعلان

ممبئی : کسی بھی پراڈکٹ کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے مختلف کمپنیاں سلیبرٹیز کی خدمات حاصل کرتی ہیں یا پھر اداکار،اینکر یا دیگر معروف شخصیات اپنے دیگر کاروبار بھی شروع کردیتے ہیں ، ایسے میں سنی لیون نے بھی کاسمیٹکس کی کمپنی بنالی اور اس کی مشہوری بھی خود کررہی ہیں، اب انہوں نے سٹارز ٹرک بائے سنی لیون کے شمرشیڈز پر50فیصدتک رعایت کااعلان کردیا تاہم یہ آفرصرف ایک مخصوص ویب سائٹ پرہی دستیاب ہے

اپنی ایک اور پوسٹ میں سنی لیون خود بھی ایک شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر لپس سٹک لگاکر سنوررہی ہیں، اس تصویر میں ان کے بال کھلے ہیں ۔

اسی طرح ایک اور پوسٹ میں بے باک اداکارہ نے اپنی انتہائی "قاتلانہ” انداز میں بنائی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ سٹارز ٹرک بائے سنی لیون کے لمیٹڈ ایڈیشن پرفیوم دوبارہ سٹاک میں آگئے ہیں ، اب پھر دیر کس بات کی، جلدی کریں اور اپنا وصول کریں۔

اپنی مزید پوسٹس میں سنی لیون نے ویڈیو کامختصر کلپ شیئرکیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے استفسار کیا کہ آپ کو ان میں سے سب سے زیادہ کونسا پسند آیا؟

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …