کراچی: مانسہرہ کالونی کے مدرسے کا طالب علم پراسرارطور پر جاں بحق

کراچی :کے علاقے مانسہرہ کالونی میں مدرسے کا طالب علم پراسرارطور پر چل بسا، مدرسے کے مہتمم کے مطابق افتخار گزشتہ کئی روز سے بیمار تھا جس کا نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا۔

بارہ سالہ افتخار کو طبعیت خراب ہونے پر کورنگی میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا، ہسپتال حکام کے مطابق لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جو حرکت قلب بند ہونے پر چل بسا۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …