ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کی مہم بری طرح ناکام

اسلام آباد: حکومت کی ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کی مہم بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے کیوں کہ 62 لاکھ نیشنل ٹیکس نمبر ( این ٹی این) ہولڈرز میں سے صرف 25 لاکھ نے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔

یعنی صرف 40فیصد این ٹی این ہولڈرز نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔ یہ اعدادوشمار ٹیکس مشینری کی کمزور رٹ کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے اجرا کے باوجود ریٹرن فائلرز کی تعداد پچھلے ٹیکس ایئر کے مقابلے میں 278581 یا 11 فیصد کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …