”میں خون پسینے کی کمائی فضول کام میں نہیں لگا رہا بلکہ۔۔۔“ رواں سیزن کے ابتدائی تین میچز میں ناکامی پر تنقید کے بعد فواد رانا میدان میں آ گئے، پہلا بیان جاری کر دیا

لاہور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد نعیم رانا نے کہا ہے کہ میں خون پسینے کی کمائی فضول کام میں نہیں لگا رہا بلکہ اپنے ملک کیلئے لگا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ٹیم کے مالک فواد رانا کو سوشل میڈیا پر تنقید اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تنقید ان کی ذات پر نہیں کی جاتی بلکہ ٹیم انتظامیہ، کھلاڑیوں اور اس کی کارکردگی پر کی جاتی ہے اور فواد رانا کیساتھ محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے جس کا وہ ہمیشہ خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہوئے شائقین کرکٹ کی محبت پر ان کا شکریہ ادا بھی کرتے ہیں۔

اس سال بھی پی ایس ایل میلے میں لاہور قلندر اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے لیکن فواد رانا پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم کم بیک کرے گی۔ فواد رانا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”بہت افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں لگتا ہے حرام کی کمائی ہے۔ الحمدللہ محنت کی کمائی ہے اور کسی فضول کام میں نہیں لگارہا، الحمد للہ اپنے ملک کیلئے لگارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …