کراچی: اسٹریٹ کرمنلز سمیت مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

کراچی: کراچی میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان سمیت مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پہلی کارروائی كهارادر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کی جہاں ذخیرہ اندوزی میں ملوث4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو کرونا وائرس کے پیش نظرسرجیکل ماسک مہنگا کر کے فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے بیس ہزار سے زائد سرجیکل ماسک برآمد کر کے چاروں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر لیا گیا۔دوسری کارروائی گارڈن پولیس نے کی جس کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

ٹریفک حادثے میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …